لاہور ہائی کورٹ

مخصوص سیٹوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت7اپریل تک ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص سیٹوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت 7اپریل تک ملتوی کر دی ۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی جس کے بعد عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 7سے8ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ مخصوص سیٹوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے، اس پرجسٹس خالد اسحاق نے کہا اس کیس کو عید کے فوری بعد سماعت کے لیے مقررکیا جائے۔