لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے49ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 48کروڑ 27لاکھ30 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی .
ان میں ننکانہ صاحب میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر (کورٹس بلاک) کیلئے 1 ارب 65کروڑ 18لاکھ 34 ہزار روپے، نواز شریف میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف گجرات کا قیام اور عزیز بھٹی شہید ڈی ایچ کیو کی بطور ٹیچنگ ہسپتال اپ لفٹ (ترمیمی)کیلئے 3 ارب 65کروڑ 35لاکھ 96ہزار روپے اور ضلع راولپنڈی میں جوریاں تا سرال ہرکا ددھیال روڈ کی تعمیر و مرمت اور بحالی ّ(فیز II)ترمیمی کیلئے 1 ارب 17کروڑ 73لاکھ روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹریی پی اینڈ ڈی بورڈ سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔