ماہرہ خان

مختصر دورانیے کی فلم ”پرنس چارمنگ” میں ماہرہ خان کی اداکاری کی دھوم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ ماہرہ خان اور زاہد احمد کی شارٹ فلم ”پرنس چارمنگ ”نے شائقین کے دل میں گھر کرلیا۔لوگ فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور یہی وجہ ہے کہ فلم ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا ۔مختصر دورانیے کی فلم میں ماہرہ خان اور زاہد احمد اور ان کے کرداروں کی ازدواجی زندگی کے رشتے کو انتہائی پیچیدہ دکھایا گیا ہے۔

فلم میں ماہرہ خان نے زاہد احمد کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے شوہر کی توجہ پانے کی منتظر رہتی ہے جبکہ زاہد احمد ایک ایسے شوہر کے کردار میں نظر آرہے ہیں جسے اپنے کام کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔”پرنس چارمنگ ”شہریار منور کی بطور ہدایتکار پہلی مختصر فلم ہے جسے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔علاوہ ازہ ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہ فلم کا ایک مقصد ہے جو دیکھنے والوں کو سمجھ آتا ہے، ” پرنس چارمنگ ” میں جو کردارنبھایا ہے یہ ہمارے معاشرے کی ہی کہانی ہے ۔