کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے وزیر اطلاعات سیدناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ مخالفین دوبارہ گنتی میں بھی اپنی شکست بھانپ کر بھاگ گئے، این اے 249 کے عوام کے مسائل پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی۔
ناصر حسین شاہ نے این اے 249 میں قادر خان مندو خیل کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کی برتری بڑھ گئی، ہمارے مخالفین کو پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مخالفین دوبارہ گنتی میں بھی اپنی شکست بھانپ کر بھاگ گئے،
این اے 249 کے عوام نے بلاول بھٹو کے ویژن کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے کراچی میں بلا تفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، این اے 249 کے عوام کے مسائل پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی۔









