شہبازاکمل جندران۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری آصف بلال لودھی اور ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر آصف طفیل نے محکمے کے سابق ای ٹی او مسعود بشیر وڑائچ کی محکمے کے اندر اور سرکاری امور میں بیجا مداخلت کا سخت نوٹس لیا ہے اور آئندہ ایسی مداخلت کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ای ٹی او ایکسائز مسعود بشیر وڑائچ صوبائی وزیر ایکسائز سردار آصف نکئی کا نام استعمال کرتے ہوئے محکمے میں ہر طرح کی ٹرانسفر پوسٹنگز خصوصا” ایکسائز برانچز میں تعیناتیاں کرواتا یے۔ اور بھاری رشوت ہی نہیں لیتا بلکہ بھتہ بشکل ہفتہ وصولی بھی کرتا ہے۔
محکمے میں سابق اہلکار کی حد سے بڑھتی ہوئی مداخلت پر صوبائی و ڈی جی ایکسائز نے فیلڈ فارمیشنز کو دیدیا ہے کہ مسعود بشیر وڑائچ کو سرکاری معاملات اور ریونیو کی وصولی سے دور رکھا جائے بصورت دیگر متعلقہ اہکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی
بتایاگیاہے کہ مسعود بشیر وڑائچ محکمے کے افسران پر صوبائی وزیر کے ذریعے دباؤ ڈالتا ہے جبکہ صوبائی وزیر بھی سیاسی کئیریر کو داو پر لگاتے ہوئے اپنے اس رشتہ دار کے کہنے پر ہر طرح کے احکامات جاری کرتے ہیں جس سے محکمے میں انتہائی بے چینی پائی جاتی ہے۔
اور صوبائی وزیر کے اس عمل کی اطلاع پی ٹی آئی کی اعلی قیادت تک بھی پہنچ چکی ہے۔