محکمہ ہائرایجوکیشن 259

محکمہ ہائرایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کو 5 ستمبر تک میٹرک کا نتیجہ تیار کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) محکمہ ہائرایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کو 5 ستمبر تک میٹرک کا نتیجہ تیار کرنے کی

ڈیڈ لائن دے دی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث میٹرک کے پریکٹیکلز، نویں اور انٹرمیڈیٹ

کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے تھے، میٹرک کے پرچوں کی چیکنگ بھی تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ پنجاب

حکومت کی اجازت کے بعد جون کے دوسرے ہفتے میں پرچوں کی چیکنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ذرائع کے

مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزکو 5 ستمبر تک پرچوں کی چیکنگ

مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، بیشتر تعلیمی بورڈز 70 فیصد تک چیکنگ مکمل کرچکے ہیں، ایک

ہی وقت میں تمام بورڈز کا نتیجہ جاری کیا جائیگا جبکہ میٹرک کے پریکٹیکلز کے نمبرز طے شدہ فارمولا کے

تحت لگائے جائیں گے۔ 15 ستمبرسے کالجز کھلتے ہی گیارہویں جماعت میں داخلے مکمل کرلیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں