اوکاڑہ (شیر محمد)اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر سمیت محکمہ ایجوکیشن کے دیگر افسران، سکول انتظامیہ اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی
سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں سمیت دیگر مقررین نے اساتذہ کے معاشرے کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے کہا کہ استاد انسان کی زندگی کا وہ چراغ ہے جو جہالت کی تاریکی کو علم کی روشنی سے منور کرتا ہے، استاد ہی وہ ہستی ہے جو ایک نادان بچے کو شعور، عقل، تمیز اور اخلاق کے زیور سے آراستہ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں جو اپنے اس محسن کا احترام نہیں کرتیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں اور طالب علموں کو دور جدید کے علوم سے روشناس کروانے کے لیے عملی طور پر کام کیا جا رہا ہے اور اساتذہ نے تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھایا ہے، اور اس مقصد کے تحت اساتذہ بخوبی اپنے فرائض احسن انداز میں نبھا رہے ہیں، تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ میں سرٹیفیکیشن اور ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔