محکمہ سکولز ایجوکیشن

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پرائمری اور مڈل سکولوں کیلئے سال 2020-2021 کا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پرائمری اور مڈل سکولوں کیلئے سال 2020-2021 کا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ۔صوبہ بھر کے 35 ہزار سے زائد پرائمری اور مڈل سکولوں کیلئے سال 2020-2021 کا تعلیمی کیلنڈرجاری کردیا گیا ہے، تعلیمی کیلنڈرسمارٹ سلیبس کے مطابق جاری کیا گیا ہے،

سکولوں کو تعلیمی کلینڈر کے مطابق سلیبس مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تعلیمی کیلنڈر حساب، انگریزی اور سائنس کا جاری کیا گیا ہے، تعلیمی کیلنڈر پی ایم آئی یو کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کیا جاسکے گا، تعلیمی کیلنڈر پلے سٹور پر بھی دستیاب ہوگا۔