محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے دوائیوں کی لوکل خرید بابت نئی پالیسی متعارف کروا دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے دوائیوں کی لوکل خرید بابت نئی پالیسی متعارف کروا دی ہے اور نئی پالیسی محکمہ صحت میں شفافیت کا نیا معیار مقرر کرے گی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔لوکل پرچیز کی نئی پالیس کے تحت مقابلے کا رجحان بڑھے گا۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ نئی پالیسی کے تحت مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔نئی پالیسی کے تحت سارا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت اور معیاری ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔