محکمہ سوشل ویلفیئر

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام 69 خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ
( شیر محمد)وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت خصوصی افراد کے لیے فلاحی اقدامات، محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام 69 خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاممبر صوبائی اسمبلی شگفتہ فیصل وٹو نے خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کیے، تقریب میں ایم پی ایز کے نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی، معاون آلات کی تقسیم سے خصوصی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، خصوصی افراد اور ان کے اہل خانہ نے معاون آلات کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب کے مثالی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال کی قیادت میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری ہے،

خصوصی افراد کو کو بااختیار بنانے کے لیے معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں، خصوصی افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ممبر صوبائی اسمبلی شگفتہ فیصل وٹو نے کہا کہ معاون آلات کی فراہمی سے معذور افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، معاشرے کے کمزور طبقات کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے، خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔