جعفر بن یار
ایڈیشنل سیکرٹری پولیس ملیحہ راشد نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
سبز نمبر پلیٹ صرف حکومتی ملکیت والی گاڑیوں پر لگائی جا سکے گی
کسی مخصوص نشان والی نمبر پلیٹ کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہو گی ،فورسز کی گاڑیوں کو قواعد کے مطابق نمبر پلیٹ کے استعمال کی اجازت ہو گی.گاڑیوں کیلئے رنگدار شیشوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی
حکومت شخصیات کی گاڑیوں پر قانون کے مطابق نیلی بتی کے استعمال کی اجازت ہو گی .

ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو سرکاری گاڑیوں پر قانون کے مطابق نیلی بتی کے استعمال کی اجازت ہو گی
ذاتی حیثیت میں سفر کے دوران نیلی بتی کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی
ریونیو افسران کے ماتحتوں کو فوری اپنی گاڑیوں سے نیلی بتیاں اتارنے کا حکم
ایمبولینس پر لال اور اورنج رنگ کی بتیاں استعمال کرنے کی اجازت ہو گی.

ہنگامی حالت کے علاوہ لال اور اورنج بتیوں کے استعمال پر کاروائی ہو گی.
قانون کے برعکس نیلی بتی اور رنگدار شیشے کے استعمال پر سرکاری اور غیر سرکاری افراد کے خلاف کارروائی ہو گی
پولیس حکام کی حفاظت کے علاوہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی