محکمہ جیل 131

محکمہ جیل کے 16 افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 کے عہدے پر ترقی۔ آئی جی نے بیجز لگا دئیے۔

جعفر بن یار ۔۔

آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر کی کوششوں سے محکمہ جیل کے 16 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔اس حوالے سے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد آئی جی جیل آفس میں کیا گیا ۔تقریب میں
ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے گئے۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ جیل
ترقی پانے والے افسران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کا اس حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
محکمہ جیل
ترقی پانے والے افسران میں ظہیر احمد ورک سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ، علی اکبر سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد ، محمد مدثر سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن ، اختر اقبال سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور ، محمد ارشد سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر ، محمد ایوب سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خاں ، جاوید اقبال سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ، ملک لیاقت علی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ ، عرفان سلیمان سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر ، حسن مجتبیٰ رضوی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ، نازک شہزاد سپرٹینڈنٹ سب جیل شجاع آباد ، عمبر نقوی سپرٹینڈنٹ وویمن جیل ملتان ، بابر نعیم ، فرخ رشید ، صدیق گل سپرٹینڈنٹس انسپکٹوریٹ آف پریزنز اور ضرار افضل سپرٹینڈنٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔
محکمہ جیل
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ عہدے میں ترقی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں میں اضافے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ تمام افسران پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مزید محنت ، لگن اور دیانتداری کا مظاہرہ کریں۔
محنتی ، دیانتدار اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاران کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ترقی کی قابلیت رکھنے والے افسران و اہلکاران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر قاضی محمد اسلم اور ڈی آئی انسپکشن طارق بابر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں