محکمہ جیل

محکمہ جیل کے کرپٹ ملازمین کے خلاف آئی جی کا بڑا ایکشن

جعفر بن یار

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ڈیوٹی میں غفلت اور کرپشن کے خلاف Zero Tolerance پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،،،آئی جی نے جرم ثابت ہونے پر
رفاقت علی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ بطور انچارج ملاقات شیڈ کا ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایک سال کا سالانہ اضافہ روک دیاہے،،اسی طرح
وقاص رفیق وارڈر ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کو ملاقات شیڈ میںCCTV کیمرہ کے ذریعےقیدی سے پیسے بطور رشوت لیتے دیکھا گیا اور نوکری سے برخاست کر دیا گیا-
علی حسن محمد وارڈر اور حسنین احمد وارڈر ڈسٹرکٹ جیل حافظ کی ڈیوٹی CCTV کنٹرول روم میں تھی، ملاقات شیڈ میں رشوت لیتے وارڈر کے مشاہدہ میں غفلت کی اور نوکری سے برخاست کر دیئےگئے- اسی طرح
انجم رحیم وارڈر سنٹرل جیل راولپنڈی کو ایک خاتون کو حراساں کرنے کی شکایت پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات، راولپنڈی ریجن نے نوکری سے برخاست کیا تھا- آئی جی جیل خانہ پنجاب کو اپیل دائر کی گئی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے کی وجہ سے اپیل مسترد کر دی گئی –
محمد عابد سابقہ وارڈر سنٹرل جیل گوجرانوالہ کو بوجہ غیر حاضری سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ نے نوکری سے برخاست کیاتھا، آئی جی جیل خانہ پنجاب کو 52 دن تاخیر سے اپیل کرنے پر قابل سماعت نہ ہو سکی-

آئی جی جیل خانہ پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی میں دیانتداری کا مظاہرہ کریں، کسی قسم کی غفلت قابل برداشت نہ ہوگی-