جعفر بن یار
معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل عاصم حمید ٹریفک حادثے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
عاصم حمید پروموشن کورس کے سلسلے میں لاہور آئے تھے اور پاکپتن واپس جاتے ہوئے دیپالپور سے پاکپتن روڈ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور نے عاصم حمید کے موقع پر جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔سپرنٹنڈنٹ جیل مدثر خان نے ہسپتال پہنچ کر تمام معاملات کا جائزہ لیا۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا جواں افسر کی اچانک موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم حمید ایک محنتی ، قابل اور دیانتدار آفیسر تھے۔عاصم حمید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
اللہ پاک مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آئی جی جیل میاں فاروق نذیر ۔
مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پنجاب کی تمام جیلوں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ آئی جی جیل