جعفر بن یار
محکمہ جیل خانہ جات کے دو افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ جیل کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر قاضی اسلم کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ جیل کے ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید روف کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے
دونوں سئینر افسران موجودہ آسامیوں پر فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔
محکمہ جیل پنجاب کے افسران قاضی اسلم اور نوید روف کا شمار محکمہ کے محنتی اور انتہائی قابل افسران میں ہوتا ہے۔
آئی جی جیل پنجاب ملک مبشر احمد خاں اور محکمہ کے تمام افسران و عملے کی جانب سے دونوں ڈی آئی جیز صاحبان کو مبارک باد دی گئی ہے۔۔