شہبازاکمل جندران۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں کی گنا اضافہ کردیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی نے نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافے کے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن صوبائی سیکرٹری نے جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قبل ازیں کار، جیب ٹرک و بس وغیرہ کی نمبر پلیٹ کی قیمت 15 سو روپے تھی جسے اب 2 ہزارروپے کردیا گیا ہے۔
موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹس کی قیمت ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 15 سو روپے کردی گئی ہے۔
جبکہ رکشے کی نمبر پلیٹس کی قیمت ایک ہزار روہے سے بڑھا کر 17 سو روپے کر دی گئی یے۔
واضح رہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں قریب 17 لاکھ افراد سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے پیسے وصول کررکھے ہیں لیکن انہیں نمبر پلیٹس مہیا نہیں کررہا۔