محکمہ ایکسائز کا بغیر لائسنس میتھلیڈ سپرٹ فروخت کرنے والی رنگ کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) محکمہ ایکسائز کا بغیر لائسنس میتھلیڈ سپرٹ فروخت کرنے والی رنگ کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

میتھلیڈ سپرٹ فروخت
محکمہ ایکسائز کا بغیر لائسنس میتھلیڈ سپرٹ فروخت کرنے والی رنگ کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔

محکمہ۔ایکسائز نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کر دیا ۔ڈی جی ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایکسائز آفسرحاجی محمد اکرم نے تمام ایکسائز انسپکٹروں سے گزشتہ روز میٹنگ کی اور انہیں ہدایت دی کہ اپنے سرکل میں تمام رنگ کی دکانوں پر میتھلیٹڈ سپرٹ و الکوحل فروخت کرنے والوں کو چیک کریں،جو لائسنس کے بغیر سپریٹ و الکوحل بیچ رہا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ای ٹی او حاجی محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ایکسائز ایکٹ 1914 اور حد آرژیننس 1979ء کے تحت مجاز ایکسائز اتھارٹی سے پرمٹ لائسنس کے بغیر سپرٹ و الکوحل کی غیر قانونی طریقے سے تیاری خریدو فروخت نقل و حرکت اور استعمال قانونی جرم ہے۔جس کی سزا پانچ سال تک قید بھاری جرمانہ یا دونوں بھی ہو سکتی ہیں۔لہذا ایسے تمام ادارے،ہسپتال،ایجنسیاں فارماسوٹیکل کمپنیاں،کالج، یونیورسٹیاں،فارمیسزاور کاسمیٹک کمپنیز جو سپرٹ و الکوحل کی خرید و فروخت یا استعمال کرتے ہیں۔انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر محکمہ ایکسائز سے لائسنس کے حصول کے لیے متعلقہ ایکسائز دفتر سے رجوع کریں۔

حاجی محمد اکرم نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیمیں خلاف ورزی پر فوری کاروائی کریں گی جبکہ شکایات کے لئے محکمہ کی ہیلپ لائن 08786-0800 بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔