محکمہ ایکسائز

محکمہ ایکسائز ننکانہ کرپشن کی زد میں ای ٹی اور انسپکٹر نے فنڈز خورد برد کرلیئے۔

میاں تنویر سرو۔

ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب میں بڑے پیمانے پر سرکاری فنڈز میں خوردبرد کی اطاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دفتر ایکسائز ننکانہ صاحب میں کیشئیر کا عہدہ خالی ہے جہاں ای ٹی او جاوید انجم نے اپنے دست راست رائے امجد نامی انسپکٹر کو کیشئیر کا اضافی چارج دے رکھا ہے مذکورہ انسپکٹر بوگس بلوں کی تیاری میں ماہر سمجھا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق انسپکٹر رائے امجد نے ای ٹی او جاوید انجم سے مل کر ایکسائز دفتر ضلع ننکانہ صاحب کو ملنے والے سپلیمنٹری بجٹ کا بڑا پورشن مبینہ طورپر خوربرد کرلیا ہے اور وینڈروں سے جعلی بل بنوا کر اکاونٹس آفس جمع کروادیئے ہیں۔
علم میں آیا ہے کہ مذکورہ ملازمین نے مقامی وینڈر سے ملی بھگت کرکے سٹیشنری، کاسٹ آف ادھر سٹور، ٹرانسپورٹ،کمپیوٹر سٹیشنری اور دیگر مدات میں جاری ہونے والے فنڈز استعمال کرنے کی بجائے مبینہ طورپر خورد برد کرلیئے ہیں۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتےہوئے ای ٹی او جاوید انجم کاکہنا تھا کہ یہ فنڈز ان کے دور کے نہیں بلکے ان سے پہلے ای ٹی او کے دور کے ہیں۔
جبکہ انسپکٹر رائے امجد نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیک اور ایماندار ہیں کبھی کرپشن نہیں کی۔

دوسری طرف ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن لاہور ریجن ڈی جام سراج نے ماتحت دفتر میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے معاملے کی انکوائری ہوگی اور جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی