محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اعلی افسر پر سنگین الزامات۔

رپورٹنگ آن لائن۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اعلی افسر کو سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

طلحہ ذیشان نامی شخص نے محکمے کی خاتون ڈائیریکٹر ثوبیہ ملک کے خلاف ڈی جی و سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو الگ الگ درخواستیں دی ہیں۔جن میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
درخواست گزار نے سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کے روبرو درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈائیریکٹر ایکسائز ثوبیہ ملک اپنے شہر عبدالواحد اور شیخوپورہ کے طلحہ مبین نامی شخص کو تحفظ فراہم کرتی ہیں اور یہ لوگ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شوگر ملوں سے الکوحل خریدتے ہیں اور پھر اسی الکوحل کو غیر قانونی فروخت کرتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
درخواست گزار نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ ثوبیہ ملک اور طلحہ مبین ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔
ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
واضح رہے طلحہ مبین نامی شخص کا لائسنس ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کینسل کرچکا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج ہیں