محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ایک اور اہلکار قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ 13 سال بعد گرفتار

جعفر بن یار

رپورٹنگ نیوز کو موصول ہونے والی
اطلاعات کے مطابق محکمہ ایکسائز کو اشتہاری ملازم طارق حسین کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔
طارق حسین نامی یہ ملازم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کا ملازم ہے
 اینٹی کرپشن گوجرانوالہ

طارق حسین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 420/468/471 اور 467 کے تحت مقدمہ نمبر 171/09 تھانہ گکھڑ منڈی میں درج تھا
اشتہاری ملازم

طارق حسین پر الزام ہے کہ اس نے 2009 میں خاتون آسیہ فرخندہ کی دکانوں پر قبضہ کروایا تھا
طارق حسین نے جعلی کاغذات بنائے اور جعلسازی سے دیگر ملزمان کے نام ملکیت درج کروائی، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے حکم پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ روز محکمہ ایکسائز کے اشتہاری ملازم کو بالآخر گرفتار کر لیا