محکمہ ایکسائز،ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے مختلف سرکلز میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار نے ای ٹی او جاوید انجم اور معین شاہ اور ان کے ماتحت انسپکٹروں کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑدیا ہے۔
ننکانہ صاحب پراپرٹی ٹیکس کے سرکل سید والا میں تعینات انسپکٹر رائے امجد نے مالی سال کے 5 ماہ گزرنے کے باوجود محض ایک فیصد کے تناسب سے صرف 5,152 روہے کی ریکوری کی ہے۔حالانکہ یہاں ٹیکس نیٹ میں 321 یونٹ شامل ہیں اور ریکوری ہدف صرف 520,706 روپے یے تاہم مزکورہ انسپکٹر پانچ ماہ میں محض 5,142 روپے ہی اکٹھے کرپایا یے اور ای ٹی او وانسپکٹر کی نا اہلی کی وجہ سے یہاں پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات 1,929,649 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ای ٹی او ایکسائز ننکانہ صاحب جاوید انجم عملی طورپر ٹیکس ریکوری میں ناکام ہوچکا ہے اور مزکورہ انسپکٹر ان کی بات نہیں مانتا۔
دوسری طرف ننکانہ صاحب پراپرٹی ٹیکس کے سرکل منڈی فیض آباد میں تعینات انسپکٹر چارق جاوید نشابر نے مالی سال کے 5 ماہ گزرنے کے باوجود صرف 17 فیصد کے تناسب سے محض 931,676 روہے کی ریکوری کی یے۔حالانکہ یہاں ٹیکس نیٹ میں 628 یونٹ شامل ہیں اور ریکوری ہدف صرف 5,423,237 روپے یے تاہم مزکورہ انسپکٹر پانچ ماہ میں محض 931,676 روپے ہی اکٹھے کرپایا یے اور یہاں نادہندگان کے واجبات بڑھ کر 47,475,363 تک جاپہنچے ہیں
اسی طرح شیخوپورہ میں پراپرٹی ٹیکس کے سرکل صفدرآباد میں تعینات انسپکٹر جنید عاصم نے مال سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریکوری ہدف5,324,138 روپے کے جواب میں صرف 4فیصد کے تناسب سے 222,048 روپے کا ٹیکس ہی اکٹھا کیا ہے حالانکہ یہاں ٹیکس نیٹ میں شامل یونٹوں کی تعداد1,451ہے۔تاہم ای ٹی او اور انسپکٹرکی ناقص کارکردگی کے باعث یہاں نادہندگان کیطرف واجبات31,588,817 روپے تک پہنچ چکے ہیں
شیخوپورہ میں کے ہی پراپرٹی ٹیکس سرکل مانوانوالہ میں تعینات انسپکٹر سید نثار حسین شاہ نے مال سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریکوری ہدف 27,947,693 روپے کے جواب میں صرف21فیصد کے تناسب سے 5,844,148 روپے کا ٹیکس ہی اکٹھا کیا ہے حالانکہ یہاں ٹیکس نیٹ میں شامل یونٹوں کی تعداد2,525ہے۔تاہم ای ٹی او اور انسپکٹرکی ناقص کارکردگی کے باعث یہاں نادہندگان کیطرف واجبات175,795,243 روپے تک پہنچ چکے ہیں
شیخوپورہ میں کے ہی انتہائی مختصرپراپرٹی ٹیکس سرکل BIV, BXII میں تعینات انسپکٹر شمس الزامان نے مال سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریکوری ہدف 1,132,528 روپے کے جواب میں صرف27فیصد کے تناسب سے 309,513 روپے کا ٹیکس ہی اکٹھا کیا ہے حالانکہ یہاں ٹیکس نیٹ میں شامل یونٹوں کی تعداد735ہے۔تاہم ای ٹی او اور انسپکٹرکی ناقص کارکردگی کے باعث یہاں نادہندگان کیطرف واجبات4,301,248 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
اسی طرح شیخوپورہ میں پراپرٹی ٹیکس سرکل فیروز والا میں تعینات سید شہزاد صفدر نے مال سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریکوری ہدف 13,092,665 روپے کے جواب میں صرف30فیصد کے تناسب سے 3,873,731 روپے کا ٹیکس ہی اکٹھا کیا ہے حالانکہ یہاں ٹیکس نیٹ میں شامل یونٹوں کی تعداد3,239ہے۔تاہم ای ٹی او اور انسپکٹرکی ناقص کارکردگی کے باعث یہاں نادہندگان کیطرف واجبات25,788,894 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
جبکہ شیخوپورہ میں پراپرٹی ٹیکس سرکل مریدکے ون میں تعینات سید شہزاد صفدر نے مال سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریکوری ہدف 10,780,307 روپے کے جواب میں صرف30فیصد کے تناسب سے 3,255,292 روپے کا ٹیکس ہی اکٹھا کیا ہے حالانکہ یہاں ٹیکس نیٹ میں شامل یونٹوں کی تعداد 2,753ہے۔تاہم ای ٹی او اور انسپکٹرکی ناقص کارکردگی کے باعث یہاں نادہندگان کیطرف واجبات8,176,182 روپے تک پہنچ چکے ہیں