لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے 5 سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے 5افسران گرفتار کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، افسران اختیارات کے غلط استعمال کے مرتکب ہوئے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے افسران پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، دوسری جانب 29بلڈنگ مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔