محکمہ ایجوکیشن پنجاب ن 154

محکمہ ایجوکیشن پنجاب کا سکول سربراہان کو اضافی الائونس دینے کا فیصلہ

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن )محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے سکول سربراہان کو اضافی الائونس دینے کا فیصلہ کر لیا۔زرائع کے مطابق محکمہ ایجوکیشن پنجاب اضافی الاوئنس ہیڈ ٹیچر، سینئر ہیڈ ٹیچر اور پرنسپلز کو دے گا جس میں پرائمری سکول کے ہیڈ کو 5 ہزار روپے،مڈل سکول کے ہیڈ کو 8 ہزار روپے ،ہائی اور ہائی سیکنڈری سکول کے ہیڈ کو 10 سے 12 ہزار روپے اضافی الاوئنس ملے گا۔محکمہ ایجوکیشن ترجمان کا کہنا ہے کہ اس چارج الاوئنس کی فراہمی سے سکول سربراہان کی کار کرد گی میں بہتری آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں