موسم گرما 165

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی موسم گرما کی تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات 1 ماہ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تجویز دی ہے کہ اگلے ماہ جون میں طلبہ کی کلاسز کھلی رکھی جائیں اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔ پنجاب کے اسکولوں میں اگست سے نئے سیشن کا آغاز کیا جائے۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات محدود کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں