سندھ ہائیکورٹ 44

محکمہ آثار قدیمہ کے پلاٹ پر تعمیرات سے متعلق درخواست پر ڈی جی آثار قدیمہ کو 3 ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے سول لائن میں محکمہ آثار قدیمہ کے پلاٹ پر تعمیرات سے متعلق درخواست پر ڈی جی آثار قدیمہ کو 3 ہفتوں میں درخواست گزار کو جواب دینے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سول لائن میں محکمہ آثار قدیمہ کے پلاٹ پر تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی نوادرات و آثار قدیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی جی نوادرات و آثار قدیمہ نے کہا کہ یہاں یہ تعمیرات کر رہے ہیں، وہاں پر آثار قدیمہ کا پلاٹ ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ قانون میں آثار قدیمہ کے پلاٹ کے سامنے تعمیرات ہو سکتی ہیں؟ ڈی جی نوادرات و آثار قدیمہ نے کہا کہ ہوسکتی ہیں اگر تعمیرات سے قبل یہ ہمیں نقشہ وغیرہ دکھائیں۔ تعمیراتی منصوبہ ہمیں دیا جائے تاکہ ہم اپنی کمیٹی کے روبرو رکھیں۔ پھر کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ اس تعمیرات سے ہمیں نقصان ہے یا نہیں۔

ان کے پلاٹ کے برابر آثار قدیمہ کا پلاٹ موجود ہے۔ انہوں نے محکمہ ریونیو سے دونوں پلاٹس کو ملا کر ایک کردیا ہے۔ ان پلاٹس کو اپنی حیثیت میں بحال کرنا لازمی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے جو بھی خدشات ہیں وہ کمیٹی کے جواب میں لکھ کر دیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم اپنے پلاٹ پر تعمیرات کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواستگزار وکیل کو ڈیولپمنٹ پروپوزل آثار قدیمہ حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ڈی جی آثار قدیمہ کو 3 ہفتوں میں درخواست گزار کو جواب دینے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں