محنت کش طبقات

محنت کش طبقات کے لئے زندگی ایک ڈرانا خواب بن گئی ہے،شہبازشریف کا یوم مزدور پر پیغام

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے ،عوام اپنی جان اور روزگار سے محروم ہو رہے ہیں،محنت کش طبقات کے لئے زندگی ایک ڈرانا خواب بن گئی ہے،انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم مزدور کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے سماجی ومعاشی اثرات اورلاک ڈاﺅن کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوادنیا کے امیرملکوں کوترقی پزیر ممالک کا خیال کرنا ہوگا۔