محمد عباس 159

محمد عباس کا انگلینڈ میں کھیلی جارہی کائونٹی چیمپئن شپ میں ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ، نووکٹیں حاصل کیں

لندن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ میں کھیلی جارہی کائونٹی چیمپئن شپ میں ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔کائونٹی چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عباس نے گلوسٹرشائر کے خلاف میچ میں 9 وکٹیں اڑا دیں۔

محمد عباس نے دوسری اننگز میں 62 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔خیال رہے کہ محمد عباس نے میچ کی پہلی اننگز میں 45 رنز کے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں