محمد عامر 33

محمد عامر نے بابر اعظم اور صائم ایوب کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز سے وضاحت طلب کر لی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں بابر اعظم اور صائم ایوب کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز سے وضاحت طلب کر لی۔ایک انٹرویومیں محمد عامر نے کہا کہ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آیا بابر اعظم اور صائم ایوب کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم سے نکالا گیا ہے یا صرف آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ کیا صائم اور بابر کو ٹی ٹوئنٹی کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے یا انہیں صرف اس فارمیٹ سے آرام دیا گیا ہے۔محمد عامر نے سوال اٹھایا کہ اگر انہیں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے تو وہ واپسی کے لیے ون ڈے کرکٹ کہاں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں تقریبا 8 ماہ باقی ہیں، اس لیے یہ بھی واضح کیا جائے کہ بنگلا دیش سیریز کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑی ہی کیا ورلڈ کپ کی ٹیم کا بنیادی حصہ ہوں گے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں