اظہر محمود

محمد عامر اور مینیجمنٹ کو مل بیٹھ کر اپنے مسئلے حل کرنے چاہئیں، اظہر محمود

ابو ظہبی (رپورٹنگ آن لائن)بولنگ کوچ ملتان سلطانز اظہر محمود نے کہا ہے کہ محمد عامر اور مینجمنٹ کو مل بیٹھ کر اپنے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اور سابق آل راونڈر اظہر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز دھانی میں انرجی بہت ہے، وہ ایسا کرکٹر ہیں جو سب کو جگا کر رکھتا ہے۔اظہر محمود نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کے لیے یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ وہ بڑے دل کے ساتھ کرکٹ کھیلے، اسکلز پر کام کرنا ہے لیکن شاہنواز دھانی کا بڑے دل کے ساتھ کھیلنا ان کی کامیابی کا راز ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہنواز دھانی ٹیسٹ اسکواڈ میں ہیں، مینجمنٹ کودیکھنا ہے ہ انہیں کہاں کھلانا ہے، شاہنواز دھانی کوئی بھی فارمیٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف زبردست بولر ہے، دو چار میچز اوپر نیچے ہونے سے کیرئیر ختم نہیں کردینا چاہیے۔اظہر محمود نے کہا کہ محمد عامر میں بہت مہارت ہے، محمد عامر کو میں بہت اوپر دیکھتا ہوں، محمد عامر اور مینجمنٹ کو مل بیٹھ کر اپنے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔اظہر محمود نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے 4 میچز ہارے، وہاں ہمارا کمبی نیشن اچھا نہ بن سکا۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ٹاپ بیٹسمین میں ہیں،شاہنواز دھانی نے سب سیزیادہ وکٹیں لی ہیں، کوشش ہو گی کہ پلے آف اچھا کھیلیں، فائنل میں جائیں اور جیتیں