محمد رضوان 126

محمد رضوان نے ایک بار پھر ٹیم مین ہونے کا ثبوت دیدیا

ملتان (رپورٹنگ آن لائن)معروف پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے ملتان میں ٹیم کا ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد گرائونڈ کی صفائی کر کے ایک بار پھر ٹیم مین ہونے کا ثبوت دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا میں ایک ویویڈوائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملتان میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن کے ختم ہونے کے بعد محمد رضوان نے گرائونڈ کی صفائی کرتے ہوئے ایک بار پھر ٹیم مین ہونے کا ثبوت دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں