بابر اعظم

محمد رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں، فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں ، بابر اعظم

جمیکا(رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں،فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ دن کے آغاز میں باؤلرز کو پچ سے مدد مل رہی تھی ،ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد فواد عالم نے بھرپور ساتھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ فواد عالم سے کہا تھا کہ ٹیم کو مشکل سے نکالنے کیلئے لمبی پارٹنرشپ لگانی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں نے طے کیا تھا کہ رنز بنانے کیلئے زیادہ دیر کریز پر رکنا ضروری ہے،پارٹنرشپ کے دوران فواد کے ساتھ سیشن بائی سیشن اپنے اہداف مقرر کیے۔ انہوںنے کہاکہ پہلی اننگز میں 300 سے 350 رنز بنانے ہمارا ہدف ہے،محمد رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں، امید ہے ہم دوسرے روز ہدف حاصل کرلیں گے۔

انہوںنے کہاکہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ خوشی ہے کہ محنت کا پھل مل رہا ہے،فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں، وہ زبردست کھیل پیش کررہے ۔ انہوںنے کہاکہ مشکل وقت میں جس طرح فواد عالم کھیلتے ہیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے ،فواد عالم کو بیٹنگ کے دوران کریمپس پڑے ہیں، ٹیم ڈاکٹر اور فزیو ان کا ٹریٹمنٹ کررہے ہیں،فواد عالم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئیں گے۔