لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں محمد حفیظ نے سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو پہلے ٹیسٹ اسکواڈ سے آرام دینے کا کہہ کر ڈراپ کیا گیا اور اب ون ڈے اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی حالیہ کارکردگی توقعات پر پوری نہیں اتری لیکن انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرنا درست نہیں۔
محمد حفیظ نے سوال کیا کہ ون ڈے سے ڈراپ کرنے کے بعد اب شاہین آفریدی کا کردار کیا ہے؟واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سمیت کئی سینئر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ آفریدی اور حارث رؤف کو بھی ون ڈے سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔