ساؤتھمپٹن (ر پورٹنگ آن لائن)انگلینڈ میں موجودقومی کرکٹر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ منفی
آگئے،دونوں اراکین نے ساؤتھ ہمپٹن میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے ،آلراؤنڈر شعیب ملک 15 اگست کو ساؤتھ ہمپٹن پہنچیں
گے ،فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ 14 اگست کو اسکواڈ سے الگ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ کو
خاتون کے ساتھ تصویر بنائی تھی ،جو بائیو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی تھی۔دورہ انگلینڈ پر گئے محمد حفیظ ساتھمپٹن میں گالف
کھیلنے گئے تھے جہاں نوے سالہ خاتون کے ساتھ تصویر بنوائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق
بائیوسیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی پر محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیا گیا تھا اور نتائج آنے تک
قومی کرکٹر کو آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔