محمد جاوید ایڈووکیٹ 85

محمد جاوید ایڈووکیٹ بطور نوٹری پبلک مقرر

اوکاڑہ ( شیر محمد)ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے دیپالپور کے سینئر قانون دان محمد جاوید ایڈووکیٹ کو نوٹری پبلک مقرر کر دیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق دیپالپور میں صرف محمد جاوید ایڈووکیٹ کو یہ اختیار حاصل ہوگا اور اس وقت ان کے علاوہ کوئی دوسرا وکیل بطور نوٹری پبلک خدمات انجام دینے کا مجاز نہیں۔

قانونی حلقوں کی جانب سے محمد جاوید ایڈووکیٹ کو اس ذمہ داری پر مبارکباد دی گئی ہے اور اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے ساتھ عوام کو بہترین قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں