محمد آصف 81

محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کولمبو (رپورٹنگ آن لائن)کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کے خلاف محمد آصف نے شاندار آغاز کیا اور ابتدائی 3 فریمز 67ـ0، 43ـ21 اور 27ـ19 کے اسکور سے جیت کر 3ـ0 کی برتری حاصل کر لی۔

ملائیشین کیویسٹ نے چوتھے فریم میں کم بیک کیا اور پانچویں فریم میں محمد آصف سے بلیک بال مس ہونے کا فائدہ اٹھا کر اپنے خسارے کو مزید کم کرتے ہوئے 3ـ2 کر دیا۔محمد آصف نے چھٹا فریم جیت کر ایک بار پھر برتری کو بہتر کیا تاہم ساتویں فریم میں لم کاک لیونگ نے آصف کو ایک بال بھی پوٹ نہیں کرنے دی۔

بیسٹ آف 9 کوارٹر فائنل کے آٹھویں فریم میں بھی حتمی کل بالز تک دونوں پلیئرز میں کانٹے دار مقابلہ برابر رہا۔آخری لمحات میں ملائیشین پلیئر نے پنک بال مس کی جس کے بعد آصف نے اس گیند کو پوٹ کر کے فتح مکمل کی۔محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 67ـ0، 43ـ21، 27ـ19، 5ـ59، 32ـ41، 38ـ25، 0ـ68 اور 35ـ21 رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں