محسن نقوی

محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ شناخت کرکے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے.

بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔یاد رہے کہ گزشتہ رات گوادر کے علاقے کلمت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔