اسلام آباد (رپورٹنگ آں لائن )پی ٹی آئی کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا حل تشدد میں نہیں، مذاکرات میں ہے
ان کا کہنا ہے کہ ہم اتنے کمزور ہو چکے کہ ہر چیز بندوق اور زبردستی سے کرنا پڑتی ہے، صوبے خیبر پختون خوا اور عوام کو اپنا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔ اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، کے پی ہاوس کو بند کرنا انتہائی قابلِ افسوس ناک ہے۔پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کر کے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟۔