محسن نقوی 108

محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نامزد کرنے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نگران وزیراعظم انوار نے ذکاء اشرف کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا، انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں