محسن نقوی 1

محسن نقوی کا سینئر صحافی سید محمد صوفی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر صحافی سید محمد صوفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، مرحوم ایک شریف النفس انسان ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت سوچ کے مالک جنرلسٹ تھے۔

محسن نقوی نے کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ کیلئے سید محمد صوفی کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے سپورٹس جرنلزم کے سنہری دور کا خاتمہ ہوا ہے،ان کی سپورٹس جرنلزم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں