اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے ہماری بہادر فورسز پر عزم ہیں، قوم کو اپنے جری سپوتوں پر ناز ہے۔
پیر کو اپنے بیان میں محسن نقوی نے اپر دیر میں فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ فتنالہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بین ثبوت ہے ۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا۔