محسن نقوی 32

محسن نقوی نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کوخراج تحسین

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں