محمد مصطفی 77

محروم لوگوں کو پناہ دینے کے لیے مناسب پناہ گاہیں فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم کاخطاب

غزہ (رپورٹنگ آن لائن)فلسطینی کابینہ نے غزہ کی پٹی کے معاملات کو سنبھالنے کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ جاری کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کمیٹی ہنگامی صورت حال کے لیے ایک آپریشن روم ہے اور مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ غزہ کے لوگوں کو تمام ممکنہ بنیادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے وضاحت کی کہ حکومت مصر اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے، سڑکیں کھولنے، ملبہ ہٹانے اور ان گھروں سے محروم لوگوں کو پناہ دینے کے لیے مناسب پناہ گاہیں فراہم کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پانی، بجلی، صحت اور تعلیم سمیت زیادہ سے زیادہ بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں