شاہدہ منی 132

محدود وسائل کے باوجود پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بھارت کی انڈسٹری کامقابلہ کیا’شاہدہ منی

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہاہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بھارت کی انڈسٹری کامقابلہ کیا،ڈرامہ انڈسٹری میں بھارت ہم سے بہت پیچھے تھا اور اس نے ہمیں دیکھ کر ہی ڈرامے بناناشروع کئے لیکن وہ ہمارے ڈراموں کو مات نہیں دے سکا۔ایک انٹرویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے شاہکار ڈرامے بھارت کی پونا یونیورسٹی میں فن اداکاری سیکھنے والوں کو دکھائے جاتے ہیں .

جو یہ ثابت کرتا ہے ہم اس میدان میں بھارت پر سبقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان گلوکاری کے میدان میں بھی بھارت سے بہت آگے ہے اور بھارت میں ہمارے گلوکاروں کو بے حد پسند کیا جاتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں