عوامی ریلیف 48

محتسب اعلیٰ پنجاب کی عوامی ریلیف کی پالیسی پر عملدرآمد، لائیزان آفیسرصوبائی محتسب میاں سرفراز حسین سائلین کی شکایات کے ازالہ کے لیے متحرک

اوکاڑہ
( شیر محمد)عوامی ریلیف کے پیش نظر ضلعی محتسب دفتر میں سائلین کی شکایات کی سنوائی اور شہریوں کی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر لائیزان آفیسر میاں سرفراز حسین نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دیتے ہوئے دفتر میں روزانہ آنے والے سائلین کی درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جا رہی ہے،

اس سلسلہ میں تمام افسران سائلین کے مسائل براہ راست سنتے ہیں اور متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کیے جاتے ہیں تاکہ شکایات کا جلد از جلد ازالہ ممکن ہو سکے، انہوں نے کہا کہ محتسبِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہری بغیر کسی رکاوٹ کے متعلقہ افسران تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، شکایات کے حل کی جانچ پڑتال کے لیے ایک مؤثر مانیٹرنگ سسٹم بھی وضع کیا گیا ہے جس سے ہر شکایت کی پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی دفتر میں متعدد شکایات نمٹا دی گئی ہیں، جبکہ زیر التواء شکایات پر بھی بھرپور رفتار سے کام جاری ہے۔ عوامی ریلیف اور سہولت کی فراہمی محتسب ادارے کی بنیادی ترجیح ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں