اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ مدیحہ امام نے محب مرزا کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’دشمن جان‘‘ کو بہترین تجربہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے انٹریو میں کہا کہ انہیں محب مرزا کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا اور انہیں ان سے بہہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے محب مرزا کو سپر سٹارکہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں۔
 
		 
                     
				 
				 
				 
				 
				