کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی فلم و ڈارامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ اْنہیں کوئی ایسا محبت کرنے کے لائق شخص ملا ہی نہیں جس سے وہ شادی کرتیں۔حنا دلپذیر عرف ‘مومو’ کی جانب سے دیئے گئے ایک انٹرویو میں نجی زندگی اور شادی جیسے حساس موضوع پر بات کی گئی ہے۔
حنا دلپذیر نے بتایا کہ ‘اْنہیں آج تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جن سے وہ محبت کرتیں یا شادی کر کے زندگی گزارنے سے متعلق سوچتیں۔’انہوں نے کہا کہ ‘ایک بار اْن میں ایک شخص کے لیے محبت کے جذبات جاگے تھے مگر اْس وقت انہوں نے اپنے کام کی مصروفیت کے سبب اْس شخص کو کھو دیا تھا، وہ شخص ٹھیک اور وقت غلط تھا۔