ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کنگ خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محبت کا دوسرا نام شاہ رخ خان ہیں۔عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر بالی ووڈ نگری کی بادشاہ کی ایک مونوکروم فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ ‘ ان کے پسندیدہ شخص جوکہ نا صرف سینماء بلکہ تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں، انہیں سالگرہ مبارک ہو’ ۔عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ ‘ محبت اس دنیا کی سب سے بڑی چیز ہے اور شاہ رخ خان ‘محبت’ ہیں’۔آخر میں عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









