لاہور(رپورٹنگ آن لائن )ناموراداکارہ عائشہ عمرنے کہاہے کہ محبت کا اظہارکرنے میں دیرنہیں کرنی چاہیے ، ہم محبت کا اظہار کرنے میں طویل عرصہ گزار دیتے ہیں جبکہ نفرت کا اظہار کرنے میں ایک لمحہ بھی تاخیرنہیں کرتے ۔
ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ انہی رویوںنے ہماری ذہنی سوچ کو بڑی حدتک منفی کردیاہے ۔ جس سوچ کوآگے فروغ دیناچاہیے وہ پیار محبت کی زبان تھی لیکن ہم کسی سے پیار محبت کا اظہارکرتے ہوئے وقت گزار دیتے ہیں اورجب کسی سے نفرت کا اظہار کرناہوتو اسی وقت کر دیتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ اگرہم نے اعتدال پسند معاشرے کوپروان چڑھاناہے تو ہمیں اپنے اندر کے منفی رویوں کو مثبت رویوں سے تبدیل کرناہوگا کیونکہ نفرت اورمنفی اندازسوچ ہمارا کلچرنہیں تھا لیکن نہ جانے اب یہ کیسے ہمارے کلچرکا حصہ بن گیا ہے ۔