کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے ان علامات پر کھل کر بات کی ہے جو بظاہر محبت کا حصہ لگتی ہیں لیکن درحقیقت رشتے کو کمزور کرنے کی علامت ہوتی ہیں۔
اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا کہ جب کوئی مرد عورت سے بدتمیزی یا بدسلوکی کرے تو وہ بے چین ہو جاتی ہیں لیکن صرف یہی نہیں بلکہ محبت میں حد سے زیادہ توجہ دینا یا مسلسل تعریف کرنا بھی خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں یہ سب کچھ خوشگوار محسوس ہوتا ہے لیکن یہ وقتی جذبات ہوتے ہیں جو محبت کے نام پر رشتے کوغیرمتوازن بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اصل محبت وقت کے ساتھ پروان چڑھتی ہے، فوری شدت اکثر وقتی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔