اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ پر ہندوستان کے خلاف بین الاقوامی مہم چلانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہندوستانی قیادت اور میڈیا جوکرز کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مجھ پر ہندوستان کے خلاف بین الاقوامی مہم چلانے کا الزام بے بنیاد ہے ، مودی جیسی لیڈرشپ ہو تو کسی کو کوئی. منصوبہ بنانے کی ضرورت نہیں، مودی خود انڈیا کو تباہ کرنے کے لئے کافی ہے۔